متحدہ عرب امارات کے صدر امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے

واشنگٹن، 23 ستمبر، 2024 (وام) --متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان امریکہ کے سرکاری دورے کے آغاز پر آج واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس پہنچ گئیے ہیں۔

عزت مآب امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے اور متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، معیشت، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، خلائی، توانائی اور موسمیاتی اقدامات کے شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔