غزہ، 30 ستمبر 2024 (وام) - مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے کہا ہے کہ غزہ میں لوگ ’’غیر انسانی‘‘ حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔
ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وسطی غزہ میں کوڑے کے ڈھیر جمع ہو رہے ہیں، جبکہ گلیوں میں سیوریج کا پانی بہہ رہا ہے۔
ایجنسی نے مزید کہاکہ، ’’خاندانوں کے پاس اس جمع شدہ فضلے کے ساتھ رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ بدبو اور صحت کے بحران کے خطرے سے دوچار ہیں۔‘‘
اقوام متحدہ کی ایجنسی نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔