نیویارک، یکم اکتوبر، 2024 (وام) --اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لبنان میں کشیدگی میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں کہا کہ لبنان میں ہر قیمت پر جنگ سے گریز کیا جانا چاہیے اور لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔
سیکرٹری جنرل نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ بیروت میں آج شروع کی گئی 426 ملین ڈالر کی انسانی امداد کی اپیل کی فوری حمایت کرے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل اپنے رابطے جاری رکھیں گے اور زمینی سطح پر ان کے نمائندے بھی کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔