دوحہ، 3 اکتوبر، 2024 (وام) --متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان آج ایک ورکنگ وزٹ پردوحہ پہنچے، جہاں وہ تیسرے ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ (اے سی ڈی) سمٹ میں شریک متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت کریں گے، جو قطر میں "اسپورٹس ڈپلومیسی" کے موضوع کے تحت منعقد ہو رہا ہے۔
دوحہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے نائب امیر عزت مآب شیخ عبداللہ بن حمد الثانی، امیر دیوان کے سربراہ شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی اور کئی سینئر عہدیداروں نے عزت مآب شیخ منصور بن زاید اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
عزت مآب شیخ منصور کے ہمراہ وفد میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے وزیر سہیل بن محمد فراز فارس المزروئی، کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر احمد بلھول الفلاحی، وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرار، وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی، قطر میں متحدہ عرب امارات کے سفیر شیخ زاید بن خلیفہ بن سلطان النہیان بھی موجود ہیں۔