ابوظہبی، 7 اکتوبر، 2024 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے لبنان کی عوام کو انسانی امداد پہنچانے کے لئے چھ اضافی پروازیں روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ امدادی پروازیں حال ہی میں شروع کیے گئے 100 ملین امریکی ڈالر کے امدادی پیکج کے علاوہ ہے۔
یہ ہدایت متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنانی عوام کو درپیش موجودہ چیلنجوں کے درمیان انسانی امداد کو فروغ دینے اور ضروری سامان کی فراہمی کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔