سیف بن زاید اور روسی وزیر کا تعاون پر تبادلہ خیال

ابوظہبی، 8 اکتوبر، 2024 (وام) --نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ عزت مآب لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النہیان نے ابوظہبی میں روسی فیڈریشن برائے شہری دفاع، ہنگامی حالات اور قدرتی آفات کے نتائج کے خاتمے کے وزیر کورینکوف الیگزینڈر ویاچیسلاووچ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں دونوں ممالک کے درمیان پولیس اور سیکیورٹی امور میں تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

شیخ سیف اور روسی وزیر نے متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ اور روسی فیڈریشن کی وزارت برائے شہری دفاع، ہنگامی حالات اور قدرتی آفات کے نتائج کے خاتمے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے تاکہ شہری دفاع، آفات کی روک تھام اور شہری تحفظ میں تعاون کو گہرا کیا جاسکے۔

اس میٹنگ میں متحدہ عرب امارات اور روس کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی، جن میں روس میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد احمد سلطان الجابر، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری میجر جنرل خلیفہ حارب الخیلی، دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری، ابوظہبی پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل پائلٹ فارس خلف المزروعی، نیشنل گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل حمدان احمد الزیدی، سول ڈیفنس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل جاسم محمد المررقی، اور کئی دیگر افسران شامل تھے۔

دورے کے دوران روسی وفد کو متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس، سیکیورٹی، آفات کی روک تھام اور شہری تحفظ کے حوالے سے بہترین طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں وزارت کے ذریعہ استعمال کی جانے والی جدید ترین ٹکنالوجیوں سے بھی متعارف کرایا گیا ، جس کا مقصد کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

وفد نے سینٹرل آپریشنروم، سول ڈیفنس اکیڈمی، سیف سٹی پراجیکٹ اور وزارت کے اندر کئی دیگر محکموں کا دورہ کیا۔