بیروت، 9 اکتوبر، 2024 (وام) --لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔ اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2،119 ہلاک اور 10،019 زخمی ہوگئی ہے۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق لبنان کی نگران حکومت میں وزیر ماحولیات اور حکومتی ایمرجنسی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ناصر یاسین نے لبنان پر اسرائیلی حملوں اور موجودہ صورتحال پر 13ویں رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 فضائی حملے ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد جارحیت کے آغاز کے بعد سے اب تک حملوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 400 تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بے گھر افراد کی رہائش کے لئے 990 مراکز کھولے گئے ہیں، جن میں سے 781 مراکز اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش تک پہنچ چکے ہیں۔ مزید برآں نیشنل آپریشنز روم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں درج پناہ گاہوں میں ایک لاکھ 81 ہزار 700 بے گھر افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔