سعودی وزیر خارجہ کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

ریاض، 18 اکتوبر، 2024 (وام) –سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور ان سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیاہے۔