شارجہ، 29 اکتوبر، 2024 (وام) --شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں شارجہ اکیڈمی آف پولیس سائنس بورڈ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس فرمان کے مطابق، بورڈ کی سربراہی ولی عہد شارجہ، شیخ سلطان بن محمد بن سلطان القاسمی کریں گے۔ بورڈ کے دیگر ارکان میں
نائب چیئرمین- کمانڈر انچیف شارجہ پولیس میجر جنرل عبداللہ مبارک بن عامر، ڈائریکٹر جنرل ریسورسز اینڈ سپورٹ سروسز، شارجہ پولیس بریگیڈیئر جنرل عبداللہ ابراہیم الشیخ ناصر، ڈپٹی کمانڈر انچیف، امیری گارڈ بریگیڈیئر جنرل غانم خميس الحولی، بورڈ کےرکن سالم عبيد الحصان الشمسی، سلطان علی بن بطی المحیری،سلطان محمد عبيد الهاجری، شامل ہیں۔
بورڈ کے ارکان کی مدت تین سال ہوگی جو پہلی میٹنگ سے شروع ہوگی۔ مدت ختم ہونے کے بعد بھی بورڈ اپنے کام جاری رکھے گا جب تک نیا بورڈ تشکیل نہ دے دیا جائے۔ بورڈ کا ایک سیکرٹری ہوگا جس کی تقرری بورڈ کے چیئرمین کے فیصلے سے ہوگی۔