ابوظہبی، 6 نومبر، 2024 (وام) --تدویر گروپ اور ایمسٹیل گروپ نے سبز عمارتی مواد بنانے میں متبادل ایندھن اور خام مال کے استعمال کو تلاش کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔
یہ معاہدہ ایمسٹیل گروپ کے پلانٹس، بشمول ان کے العین سیمنٹ پلانٹ اور امارات بلاک فیکٹری میں تدویر گروپ کی جانب سے تیار کردہ ریفیوز ڈیریویڈ فیولز (آر ڈی ایف) اور کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن ویسٹ (سی ڈی ڈبلیو) کو استعمال کرنے پر مرکوز ہے۔
تدویر گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، علی الظاہری نے کہاکہ، "مستقبل کے بارے میں سوچنے والی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرکے، ہم پائیدار طریقوں کو نافذ کر رہے ہیں جو متحدہ عرب امارات میں تعمیر اور مینوفیکچرنگ کے منظر نامے کو تبدیل کر رہے ہیں۔ یہ کوششیں ہمیں ابوظہبی کے 80 فیصد فضلے کو لینڈ فلز سے ہٹانے کے ہمارے ہدف کے حصول کے قریب لا رہی ہیں، جو ماحولیاتی انتظام کے لیے ایک نیا معیار قائم کر رہی ہیں۔"
ایمسٹیل گروپ کے گروپ سی ای او، سعید غمران الرمیثی نےکہاکہ، "یہ شراکت داری ہمیں پائیدار اصولوں کے ساتھ تعمیر اور مینوفیکچرنگ کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے میں اپنی قیادت کی تصدیق کرنے کی اجازت دیتی ہے، جو نہ صرف متحدہ عرب امارات کے نیٹ زیرو 2050 کی حکمت عملی میں حصہ ڈالتی ہے، بلکہ بڑے پیمانے پر صنعتی شعبے کو ڈی کاربنائز کرنے میں بھی معاون ہے۔"
اس شراکت داری کا مقصد لینڈ فلز میں بھیجے جانے والے فضلے کو کم کرکے، CO2 کے اخراج کو کم کرکے اور سبز عمارتی مواد کی تیاری کو آگے بڑھا کر پائیدار تعمیراتی طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ مفاہمت نامے میں فزیبلٹی اسٹڈیز اور علم کے تبادلے کے مزید مواقع بھی شامل ہیں۔