مصدر سٹی نے نئے کاروباری پیکجز متعارف کروائے

ابوظہبی، 4 دسمبر، 2024 (وام) --ابوظہبی کا پائیدار شہری کمیونٹی اور فری زون، مصدر سٹی، نے دو نئے کاروباری پیکجز - "اسٹارٹ لائٹ" اور "بزنس ون" متعارف کروا دیے ہیں۔

ان اقدامات کا مقصد مختلف کمپنیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا، کاروبار کے قیام کے عمل کو آسان بنانا، اور ایک مضبوط، جدت طرازی پر مبنی معیشت کو فروغ دینے میں ابوظہبی کے ویژن 2030 کی حمایت کرنا ہے۔

ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ اور ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس کے تعاون سے منعقدہ ابوظہبی بزنس ویک میں 150 سے زائد مقررین اور 8,000 شرکاء ترقی، شراکت داری اور پائیداری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جمع ہوئے ہیں۔

نئے متعارف کروائے گئے پیکجز اسٹارٹ اپ، SMEs اور بڑھتے ہوئے کاروباری اداروں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

مصدر سٹی میں پائیدار ترقی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، محمد البریکی نے کہاکہ، "مصدر سٹی کاروبار کو ترقی اور کامیابی کے لیے بااختیار بنانے والے حل تیار کرکے اقتصادی تنوع کے لیے ابوظہبی کے وژن کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ ان پیکجز کا آغاز امارات کے جدت طرازی پر مبنی اہداف میں حصہ ڈالتے ہوئے کاروباری برادری کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔"

اسٹارٹ لائٹ پیکج اسٹارٹ اپ اور کاروباری افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ پیکج 3,500 درہم سے کاروبار کے قیام کی پیشکش کرتا ہے، جس میں زیرو ویزا کوٹہ کے ساتھ تین کاروباری سرگرمیوں تک کی اجازت ہے۔

بزنس ون پیک قائم اور توسیع کرنے والی کمپنیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے، یہ پیکج 17,500 درہم سے سیٹ اپ فراہم کرتا ہے، جس میں پانچ کاروباری سرگرمیوں، کمپنی کی زندگی بھر کے لیے ایک مفت ویزا، اور تین شیئر ہولڈرز تک کی حمایت کی اجازت ہے، جس میں اضافی قیمت پر مزید شامل کرنے کے اختیارات ہیں۔

دونوں پیکجز میں کاروبار کو شروع کرنے اور آسانی سے چلانے کے قابل بنانے کے لیے آسان رجسٹریشن کے عمل، موافق ورک اسپیس کے لیے سمارٹ اسٹیشن لیز، اور جامع سپورٹ سروسز شامل ہیں۔

مصدر سٹی ابوظہبی کے اقتصادی تنوع اور پائیداری کے اہداف کی حمایت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی فالکن اکانومی اور ویژن 2030 کے حصے کے طور پر، شہر توانائی، مصنوعی ذہانت، لائف سائنسز، نقل و حرکت اور خلائی ٹیکنالوجی جیسی اہم صنعتوں میں تعاون کو فروغ دیتا ہے۔

1,100 سے زائد کمپنیوں کا گھر - بشمول سیمنز انرجی، جی42، بیم ٹریل، انسلکو میڈیسن، ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل، اور محمد بن زاید یونیورسٹی آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسے عالمی رہنماؤں سمیت - مصدر سٹی جدت اور تعاون کے لیے ایک بے مثال ماحولیاتی نظام پیش کرتا ہے۔