آسٹریا کا رومانیہ اور بلغاریہ کے ساتھ معاہدے کے تحت شینگن زون رکنیت پر اتفاق

ویانا، 10 دسمبر، 2024 (وام) –آسٹریا نے رومانیہ اور بلغاریہ کی یورپ کے شینگن فری ٹریول زون میں مکمل رکنیت پر اپنا اعتراض ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریا کی وزارت داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ پیر کو کیا گیا، جس سے یورپی یونین کے وزرائے داخلہ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں اس اقدام کی منظوری دے سکیں گے۔

رومانیہ اور بلغاریہ، جو یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک ہیں، مارچ میں شینگن میں جزوی طور پر شامل ہوئے تھے۔ یہ شمولیت آسٹریا کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہوئی تھی، جو ابتدا میں ان کی رکنیت کی مخالفت کر رہا تھا۔ آسٹریا کا مؤقف تھا کہ دونوں ممالک کو غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

آسٹریا کے وزیر داخلہ گہرڈ کارنر نے ایک بیان میں کہاکہ، “ہم یورپی یونین کی (انصاف اور داخلہ امور) کونسل میں اگلا قدم اٹھا سکتے ہیں۔”