وانواتو: پورٹ ویلا میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ منسوخ

پورٹ ولا، 17 دسمبر، 2024 (وام) --امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق منگل کے روز وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ویلا میں 7.4 شدت کا زلزلہ آیا۔

یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔

ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے وانواتو کے لیے جاری کی گئی ابتدائی سونامی وارننگ کو منسوخ کر دیا۔

یو ایس جی ایس نے مزید کہا کہ امریکی علاقے گوام اور امریکن ساموا کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔