وانواتو کے دارالحکومت میں 7.4 شدت کا زلزلہ، 14 افراد جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

وانواتو، 18 دسمبر، 2024 (وام) --وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث تجارتی عمارتوں، سفارتخانوں اور ایک اسپتال کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو آپریشنز جاری ہیں، جبکہ ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ زلزلے نے علاقے میں بجلی، پانی اور مواصلاتی نظام کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

نگران وزیر اعظم شارلوٹ سالوائی نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت اور سات روزہ کرفیو نافذ کر دیا ہے۔