ویتنام: ہنوئی کے کیفے میں آتشزدگی، 11 افراد جاں بحق، ایک شخص گرفتار

ہنوئی، 19 دسمبر، 2024 (وام) --ہنوئی، ویتنام میں بدھ کی رات تین منزلہ کیفے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے ایک 51 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے، جس پر آگ جان بوجھ کر لگانے کا شبہ ہے،

ویتنام نیوز ایجنسی کے مطابق، پولیس نے بتایا مشتبہ شخص نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے عملے کے ساتھ جھگڑے کے بعد کیفے کی گراؤنڈ فلور پر پٹرول استعمال کرتے ہوئے آگ لگائی۔

آگ بجھانے والے عملے نے جائے وقوعہ سے 11 لاشیں برآمد کیں اور سات افراد کو بچایا۔ ان میں سے پانچ کی حالت مستحکم ہے جبکہ دو افراد کو ہنگامی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔