گنیز ورلڈ ریکارڈز اور دبئی میراتھن کا اشتراک، شرکاء کے لیے ریکارڈ بنانے کا موقع

دبئی، 25 دسمبر، 2024 (وام) --گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دبئی میراتھن کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ 12 جنوری 2025 کو ہونے والے اس ایونٹ کے دوران شرکاء مختلف کیٹیگریز میں ریکارڈ بنانے کی کوشش کر سکیں۔

اس اشتراک کے تحت رنرز کو تخلیقی اور منفرد انداز میں ریکارڈ قائم کرنے کا موقع دیا جائے گا، جیسے انسانیت دوست مقاصد کے لیے خاص لباس پہن کر دوڑنا، گروپ کی شکل میں دوڑنا یا دیگر دلچسپ طریقے اپناناہے۔

کچھ منفرد آئیڈیاز میں فٹ بال یا باسکٹ بال کو ڈرِبل کرتے ہوئے دوڑنا، آنکھوں پر پٹی باندھ کر دوڑنا، اسکول یونیفارم یا سوٹ پہن کر دوڑنا شامل ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے سینئر مارکیٹنگ مینیجر شیڈی گعد نے کہا کہ یہ اشتراک کھیلوں کو اپنانے کے لیے کمیونٹیز کو ترغیب دینے کے مشن سے ہم آہنگ ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ریکارڈ کی کوششوں کے لیے رجسٹریشن بالکل مفت ہے۔