شارجہ، 7 جنوری، 2025 (وام) --ایئر عربیہ نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے لیے اپنی نئی براہِ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
30 جنوری سے شروع ہونے والی یہ سروس شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ادیس ابابا کے بولے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منسلک کرے گی۔ پروازیں ہفتے میں تین دن، منگل، جمعرات اور ہفتہ کو چلائی جائیں گی۔
ایئر عربیہ کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر، عادل العلی نے کہاکہ، "ہم ادیس ابابا کو اپنی بڑھتی ہوئی منزلوں کی فہرست میں شامل کرنے پر خوش ہیں۔ یہ نیا روٹ ایئر عربیہ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات اور ایتھوپیا کے درمیان رابطوں کو فروغ دیں اور اقتصادی و ثقافتی تعلقات کو مستحکم کریں۔
شارجہ سے اپنی منزلوں کو وسعت دیتے ہوئے، ہمارا مقصد تجارت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے اور ساتھ ہی اپنے صارفین کو سستی اور آسان سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔"