ابو ظبی، 8 جنوری 2025 (وام) – ولی عہد ابو ظہبی اور چیئرمین ابو ظبی ایگزیکٹو کونسل عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی سرپرستی میں "یوتھ 4 سسٹین ایبلٹی" 'Y4S' حب 14 سے 16 جنوری تک ابو ظہبی سسٹین ایبلٹی ویک 2025 کے دوران ابو ظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔
یہ حب، جس کا اہتمام مصدر نے کیا ہے، "جنریشن ناؤ – مستقبل کی تعمیر" کے موضوع پر مرکوز ہوگا۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو پائیداری کے قائدین کے طور پر بااختیار بنانا ہے۔ اس پروگرام میں نوجوانوں کے لیے جدت، پائیداری میں 'STEM' مہارت، سماجی رابطے، اور عالمی تعاون پر مبنی ایک جامع پروگرام پیش کیا جائے گا۔
حب میں مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے موسمیاتی حل میں اطلاق پر غور کیا جائے گا۔ اس موقع پر نوجوانوں کو حکومتی عہدیداروں، صنعت کے رہنماؤں، سرمایہ کاروں، اور ہم عمر افراد کے ساتھ روابط قائم کرنے کا موقع ملے گا۔
اس حب کی اہم جھلکیوں میں سالانہ Y4S فورم، انٹرایکٹو ورکشاپس، Innovate 4 Climate' ' پچ ڈےاور آؤٹ آف لیبز انوویشن مارکیٹ پلیس شامل ہیں، جہاں اسٹارٹ اپس اور طلباء کی تیار کردہ جدید کلائمیٹ ٹیکنالوجیز اور نیٹ زیرو حل پیش کیے جائیں گے۔
مصدر کے سی ای او، محمد الرماحی نے 'Y4S' کے نوجوان قیادت کو فروغ دینے اور عالمی پائیداری کی کوششوں میں کردار کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروگرام 2016 سے ہزاروں نوجوانوں کو بااختیار بنا چکا ہے۔
2018 میں اپنے قیام کے بعد سے، 'Y4S' نے ابو ظہبی سسٹین ایبلٹی ویک کے دوران چار حبز کا انعقاد کیا، جن میں 3,000 سے زائد شرکاء اور 200 سے زائد عالمی مقررین، بشمول سربراہان مملکت اور صنعت کے رہنما شامل تھے۔ یہ اقدام کوپ28 کے دوران بھی متحرک رہا، جو نوجوانوں کے لیے ایک سرکاری کلائمیٹ چیمپئن مقرر کرنے والا پہلا کوپ تھا۔
مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے www.y4s.ae ملاحظہ کریں یا Y4S کو سوشل میڈیا پر فالو کریں۔