مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

قاہرہ، 16 جنوری، 2025 (وام) --مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ معاہدہ مصر، قطر، اور امریکہ کی ثالثی میں ایک سال سے زائد عرصے کی کٹھن کوششوں کے بعد ممکن ہوا۔

مصری صدر نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے عوام کو موجودہ تباہ کن انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اور بلا رکاوٹ اہم انسانی امداد فراہم کی جانی چاہیے۔

صدر السیسی نے کہاکہ، "یہ کوشش اس وقت تک جاری رہنی چاہیے جب تک کہ دو ریاستی حل کے ذریعے پائیدار امن حاصل نہ ہو، جو خطے میں استحکام، سلامتی، اور ترقی کو یقینی بنائے، اور ایک ایسے دنیا کی تشکیل کرے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔"

انہوں نے مصر کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر انصاف پر مبنی امن کے لیے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے دفاع میں ہمیشہ ثابت قدم رہے گا۔