ابوظہبی، 22 جنوری 2025 (وام) – اماراتی ڈرائیور راشد الظہری نے ابو ظہبی کے یاس مرینہ سرکٹ پر فارمولا ریجنل مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی پہلی ریس میں دوسرا مقام حاصل کیا۔
فارمولا ریجنل، فارمولا 4 (F4) سے اگلا مرحلہ ہے، جس میں دنیا کے 28 بہترین نوجوان ڈرائیورز نے ابو ظہبی میں F1 ٹریک پر مقابلہ کیا۔
2025 فارمولا ریجنل مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں پانچ راؤنڈز شامل ہیں: تین راؤنڈ ابو ظہبی کے یاس مرینہ سرکٹ میں، ایک دبئی آٹوڈروم میں، اور آخری راؤنڈ قطر کے لوسیل انٹرنیشنل سرکٹ میں ہوگا۔
الظہری کی گاڑی 'PREMA' ریسنگ ٹیم نے تیار کی ہے، جو وہ اپریل میں شروع ہونے والی فارمولا ریجنل یورپین چیمپئن شپ بائی الپائن ‘FRECA’ میں بھی استعمال کریں گے۔
ریس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے راشد الظہری نے کہاکہ، “فارمولا ریجنل میرے لیے ایک نیا چیلنج ہے، اور میں جانتا ہوں کہ مجھے دنیا کے بہترین ابھرتے ہوئے ڈرائیورز کا سامنا ہے، اس لیے مجھے ہر پوائنٹ کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔ لیکن میرے پاس ایک بہترین ٹیم اور زبردست حمایت ہے، اس لیے میں جانتا ہوں کہ ہم اس سال بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔”