نیویارک، 28 جنوری، 2025 (وام) -- اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پیر کے روز امریکہ کی جانب سے غیر ملکی امداد روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اہم ترقیاتی اور انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے اضافی چھوٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
گوتریس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ، "سیکرٹری جنرل امریکی غیر ملکی امداد کے توقف کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔"
سیکرٹری جنرل کے مطابق اہم ترقیاتی اور انسانی امدادی سرگرمیوں کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اضافی چھوٹ پر غور کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثرہ کمیونٹیز کے لیےمدد ضروری ہے، جن کی زندگی اور روزگار اس امداد پر منحصر ہے۔