ابوظہبی، 10 مارچ 2025 (وام) – مبادلہ نے برطانیہ کی اسمارٹ میٹرز اور توانائی کے منتقلی کے چھوٹے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی سب سے بڑی فراہم کنندہ کمپنی "کالیسن" میں اپنے بالواسطہ حصص کی فروخت مکمل کر لی۔
یہ فروخت ایک چار سالہ سرمایہ کاری سائیکل کے مکمل ہونے کی علامت ہے، جس کے دوران مبادلہ نے اپنے شراکت داروں "گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز" (GIP)، بلیک راک، اور گولڈمین ساکس انفراسٹرکچر بزنس کے ساتھ مل کر کالیسن کی مالی اور تجارتی کارکردگی کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
مبادلہ نے کالیسن کو برطانیہ کی توانائی منتقلی کے عمل میں مزید کردار ادا کرنے کے لیے ترقی کے نئے مواقع فراہم کیے، جن میں الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ، ہیٹنگ الیکٹریفکیشن، شمسی توانائی، اور بیٹری کے حل شامل ہیں۔
2023 میں کالیسن نے "میپل کو" (MapleCo) نامی ایک اعلیٰ معیار کی برطانوی اسمارٹ میٹرنگ کمپنی حاصل کی، جو اب اس کے شیئر ہولڈر گروپ کا حصہ بن چکی ہے، جس سے کالیسن کی مارکیٹ پوزیشن مزید مستحکم ہوئی۔
16 ملین سے زائد نصب شدہ میٹرز کے ساتھ، کالیسن برطانیہ کے 2050 تک نیٹ زیرو کے ہدف کی جانب پیش قدمی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
مبادلہ کے انفراسٹرکچر ہیڈ، سعید عرار نے کہاکہ، "گزشتہ چار سالوں میں، ہم کالیسن کی طویل المدتی ترقیاتی حکمت عملی میں معاونت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس سرمایہ کاری کی کامیابی کا راز درست شراکت داروں اور کاروبار کے انتخاب، اور مؤثر انتظامی حکمت عملی کے نفاذ میں پوشیدہ ہے، جس نے سرمایہ کاری کے خطرات کو کم کیا اور کالیسن کو ایک بہتر تجارتی راستے پر گامزن کیا۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ لین دین مبادلہ کی اسٹریٹجک پالیسی کے عین مطابق ہے، جس کے تحت بروقت اور منافع بخش سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے، جبکہ یہ بھی یقینی بنایا جاتا ہے کہ کالیسن اگلے ترقیاتی مرحلے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہو۔