دبئی کے لگژری ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 44 فیصد اضافہ، 2024 میں 43.4 ملین سفر ریکارڈ

دبئی، 11 مارچ 2025 (وام) – دبئی کے لگژری ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 2024 کے دوران 44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے تحت سفر کی تعداد 43,443,678 تک پہنچ گئی، جبکہ 2023 میں یہ تعداد 30,219,821 تھی۔ خاص طور پر ای-ہیل سروسز کے شعبے میں حالیہ برسوں میں لگژری ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے یہ اب تک کی سب سے زیادہ نمو ہے۔

لگژری ٹرانسپورٹ اور ای-ہیل خدمات میں اس ترقی نے دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی اسٹریٹجک وژن کی توثیق کی ہے، جو رہائشیوں اور سیاحوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید نقل و حمل کے حل متعارف کروا رہی ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی، آر ٹی اے کے ڈائریکٹر برائے پلاننگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ، عادل شکری نے کہاکہ، "یہ اہم سیکٹر حالیہ برسوں میں مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ دبئی کے لگژری ٹرانسپورٹ سروسز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 2024 میں 75,592,000 تک پہنچ گئی، جو کہ 2023 میں 52,582,488 تھی، اس طرح یہ بھی 44 فیصد کے مساوی شرح نمو کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اعداد و شمار دبئی کی اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی اور اسے عالمی سطح پر سرمایہ کاری اور سیاحت کا مرکز بنانے کی تصدیق کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید بتایاکہ ای-ہیل خدمات نے بھی نمایاں 32 فیصد ترقی حاصل کی، جس کے تحت 2024 میں سفر کی تعداد 32,556,975 تک پہنچ گئی، جبکہ 2023 میں یہ تعداد 24,616,527 تھی۔ آپریٹنگ کمپنیوں کی تعداد 2023 میں 9 سے بڑھ کر 2024 میں 13 ہو گئی، جبکہ اسی عرصے میں فلیٹ کا حجم 12,602 گاڑیوں سے بڑھ کر 16,396 گاڑیوں تک پہنچ گیا ہے۔