قاہرہ، 11 مارچ 2025 (وام) – مصر نے منگل کے روز اسرائیل کے فیصلے کی مذمت کی جس کے تحت غزہ کی پٹی میں بجلی کی سپلائی معطل کر دی گئی۔
مصری وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں اس اقدام کو بین الاقوامی انسانی قانون اور چوتھے جنیوا کنونشن کی ایک اور خلاف ورزی قرار دیا۔
بیان میں مزید کہا گیاکہ، "مصر اسرائیل کی اجتماعی سزا کی پالیسیوں، بشمول انسانی امداد کی فراہمی معطل کرنے، کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے کیونکہ یہ اقدامات غزہ کی پٹی میں صورتحال کو مزید خراب کرتے ہیں۔"
وزارت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔