ماسکو، 12 مارچ 2025 (وام) – بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) نے اپنی خلائی مہم کے آغاز سے لے کر اب تک زمین کے گرد 1,50,000 واں چکر مکمل کر لیا ہے۔
روسکوسموس نے اپنی ٹیلیگرام چینل پر جاری کردہ بیان میں کہاکہ، "اسٹیشن کا یادگاری چکر ہماری زمین کے گرد ماسکو کے وقت کے مطابق دوپہر 1:32 بجے سے 3:05 بجے تک جاری رہا، جو انڈونیشیا کے سماٹرا جزیرے سے بحر ہند تک کا سفر تھا۔"
بیان کے مطابق، اسٹیشن نے اپنی مکمل سرگرمی کے دوران مجموعی طور پر 6.4 بلین کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیاکہ یہ فاصلہ زمین سے مریخ کے اوسط فاصلے سے 30 گنا زیادہ، زحل تک کے فاصلے سے چار گنا زیادہ، اور تقریباً اتنا ہی ہے جتنا کہ پلوٹو کے مدار تک کا فاصلہ ہے۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا آغاز 20 نومبر 1998 کو ہوا تھا، جب زاریا فنکشنل کارگو بلاک کے پہلے ین الاقوامی خلائی اسٹیشن ماڈیول کو مدار میں داخل کیا گیا تھا۔
روسکوسموس کے مطابق، خلائی اسٹیشن ہر روز زمین کے گرد اوسطاً 16 چکر مکمل کرتا ہے۔