غزہ، 25 مارچ 2025 (وام) – اسرائیلی فضائی حملوں میں منگل کی صبح خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 17 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ حملے غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کے خیموں اور گھروں کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔
18 مارچ سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 750 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 1,400 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور شہدا کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔