ملائیشیا: سیلینگر میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ

کوالالمپور، 1 اپریل 2025 (وام) – ملائیشیا کی ریاست سیلینگر کے علاقے پُوترا ہائٹس میں گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کے بعد زوردار دھماکہ ہوا، جس کے باعث حکام نے قریبی رہائشی علاقوں سے فوری انخلاء کا حکم دیا۔

دارالحکومت کوالالمپور کے قریب واقع اس علاقے میں ایک گیس اسٹیشن کے نزدیک بلند شعلے کئی کلومیٹر دور سے بھی دیکھے جا سکتے تھے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر، وان محمد رضالی وان اسماعیل نے انگریزی روزنامہ "دی اسٹار" سے گفتگو میں بتایا کہ درجنوں فائر فائٹرز کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجا گیا، جہاں ابتدائی تحقیق کے مطابق گیس پائپ لائن پھٹنے کو آگ اور دھماکے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔