ابوظہبی، 9 مئی، 2025 (وام)--AD پورٹس گروپ نے 31 مارچ 2025 کو اختتام پذیر پہلی سہ ماہی کے لیے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 2024 میں ریکارڈ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے، گروپ نے 2025 کا آغاز دوہندسی (double-digit) ترقی کے ساتھ کیا، جو کہ بندرگاہوں، اقتصادی شہروں و فری زونز (EC&FZ)، اور میری ٹائم و شپنگ کلسٹرز کی مضبوط کارکردگی کا نتیجہ ہے۔
گروپ نے پہلی سہ ماہی میں 4.60 ارب درہم کی آمدنی ریکارڈ کی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہے۔ اس میں نمایاں کردار بندرگاہوں، اقتصادی شہروں، فری زونز، اور میری ٹائم و شپنگ شعبہ جات نے ادا کیا۔
گروپ کا 'EBITDA' (خالص آپریٹنگ منافع) 1.14 ارب درہم رہا، جو سال بہ سال 9 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ اس میں بندرگاہوں سے 17 فیصد، میری ٹائم و شپنگ سے 10 فیصد، اور اقتصادی شہروں و فری زونز سے 7 فیصد کا حصہ رہا جبکہ ‘EBITDA ’مارجن 24.7 فیصد پر برقرار رہا۔
خالص منافع میں بھی 16 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جو بڑھ کر 464 ملین درہم ہو گیا۔ اسی عرصے میں ایرنگز پر شیئر (EPS) AED0.07 رہی، جو 14 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں گروپ کی سرمایہ کاری (CapEx) 954 ملین درہم رہی، جس کا زیادہ تر حصہ اقتصادی شہروں، فری زونز، بندرگاہوں (جس میں 182 ملین درہم نئی یا تجدید شدہ بندرگاہی رعایتوں پر خرچ ہوئے)، اور شپنگ اثاثوں میں صرف ہوا۔ سرمایہ کاری کی شدت کم ہو کر آمدنی کے 21 فیصد پر آ گئی، جو 2024 کی پہلی سہ ماہی میں 33 فیصد تھی۔
آپریٹنگ کیش فلو پہلی سہ ماہی میں 725 ملین درہم رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 781 ملین درہم تھا۔ اس میں کمی کی وجہ وصولیوں کے وقت اور ورکنگ کیپیٹل پر منفی اثرات کو قرار دیا گیا ہے۔ نتیجتاً، فری کیش فلو ٹو دی فرم (FCFF) معمولی حد تک منفی رہا، جو -173 ملین درہم رہا۔
کیپٹن محمد جمعہ الشمیسی، منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او نے کہاکہ، "2024 کی ریکارڈ کارکردگی کا مثبت تسلسل 2025 کی پہلی سہ ماہی میں بھی جاری رہا، جہاں ہمارا مضبوط اور باہم مربوط تجارتی، نقل و حمل، اور لاجسٹکس ماڈل عالمی اقتصادی اور جغرافیائی سیاسی دباؤ کے باوجود دو ہندسی ترقی کے قابل رہا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہوں، اقتصادی شہروں، فری زونز، اور میری ٹائم و شپنگ کلسٹرز نے اس ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا، جو کمپنی کی لچکدار حکمت عملی اور بین الاقوامی توسیع میں بنیادی ڈھانچے کی مسلسل سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔
الشمیسی نے یو اے ای کی قیادت کے وژن کے تحت "سمجھدار، منافع بخش، اور ٹیکنالوجی پر مبنی بین الاقوامیت" کی پالیسی پر عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، تاکہ ابوظبی اور AD پورٹس گروپ کو پائیدار تجارتی، اقتصادی اور لاجسٹک ترقی کے عالمی رہنما کے طور پر برقرار رکھا جا سکے۔