ادنوک L&S کی پہلی سہ ماہی میں 41 فیصد آمدنی میں اضافہ، متنوع کاروباری ماڈل نے مستحکم منافع کو سہارا

ابو ظہبی، 12 مئی، 2025 (وام)--ادنوک لاجسٹکس اینڈ سروسز (ادنوک L&S) پی ایل سی نے 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی (Q1) کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق کمپنی نے اس عرصے میں 1.181 ارب امریکی ڈالر (4.339 ارب درہم) کی آمدنی حاصل کی، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

کمپنی کا 'EBITDA' (خالص آپریٹنگ منافع) 20 فیصد اضافے کے ساتھ 344 ملین ڈالر (1.262 ارب درہم) رہا، جس سے 'EBITDA' مارجن 29 فیصد پر مستحکم رہا۔ تاہم، خالص منافع 5 فیصد کمی کے ساتھ 185 ملین ڈالر (678 ملین درہم) رہا، جس کی وجہ بنیادی طور پر کمرشل شپنگ ریٹس میں کمی رہی، البتہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 3 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

ادنوک L&S نے کہا کہ بدلتے ہوئے مارکیٹ حالات کے باوجود کمپنی کا لچکدار اور متنوع کاروباری ماڈل مستحکم خالص منافع اور آپریٹنگ کیش فلو فراہم کرتا رہا۔ کمپنی نے ‘Navig8’ اور ‘ZMI’ (زاکر میرین انٹرنیشنل) جیسے ذیلی اداروں کے ذریعے شپنگ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں ہم آہنگی اور کارکردگی کو بڑھا کر اضافی قدر پیدا کی۔

کمپنی کے سی ای او، کیپٹن عبد الکریم المصابی نے کہا کہ ادنوک L&S نے اپنی حالیہ ‘Navig8’ کی 80 فیصد ملکیت حاصل کرنے والی سرمایہ کاری کے ذریعے خدمات کے پورٹ فولیو کو وسعت دی ہے، جو نہ صرف صارفین کے لیے اضافی خدمات فراہم کرتی ہے بلکہ کمپنی کی بین الاقوامی موجودگی کو بھی مستحکم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال سے عملیاتی استعداد کو مزید بہتر بنانے اور اپنی تبدیلی پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی پر عمل پیرا رہے گی۔

انٹیگریٹڈ لاجسٹکس سیگمنٹ کی آمدنی پہلی سہ ماہی میں 628 ملین ڈالر (2.307 ارب درہم) تک پہنچ گئی، جو 23 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ یہ اضافہ خاص طور پر العمیرہ آئی لینڈ اور حیل و غشہ پروجیکٹس جیسے 'EPC' منصوبوں سے حاصل ہوا، جب کہ جیک اپ بارجز کی بہتر استعمال اور شرحیں بھی اس میں معاون رہیں۔ اس شعبے کا ‘EBITDA’ 15 فیصد اضافہ کے ساتھ 182 ملین ڈالر (669 ملین درہم) رہا۔

شپنگ سیگمنٹ کی آمدنی میں 87 فیصد نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو 469 ملین ڈالر (1.722 ارب درہم) رہی، جس کی بڑی وجہ Navig8 کے ٹینکر فلیٹ کی آمدنی کا انضمام ہے۔ شپنگ 'EBITDA' بھی 26 فیصد بڑھ کر 143 ملین ڈالر (527 ملین درہم) تک پہنچ گیا، جس کا 'EBITDA' مارجن 31 فیصد رہا۔

سروسز سیگمنٹ کی آمدنی 9 فیصد اضافے کے ساتھ 84 ملین ڈالر (310 ملین درہم) رہی، جب کہ اس شعبے کا EBITDA' 52' فیصد اضافہ کے ساتھ 18 ملین ڈالر (66 ملین درہم) پر پہنچ گیا۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ بوروج کنٹینر ٹرمینل کی زیادہ حجم اور 'Integr8' کے منافع میں اضافہ رہا۔