ابوظبی کے ولی عہد کی زیر قیادت اماراتی وفد کی خلیجی، امریکی سربراہ اجلاس میں شرکت

ابوظہبی، 14 مئی، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر، ابوظہبی کے ولی عہد، عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان، خلیجی ممالک اور امریکہ کے سربراہ اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

یہ اجلاس آج ریاض میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے قائدین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شرکت کریں گے۔

یہ اجلاس امریکی صدر کے خطے کے دورے کا حصہ ہے، جس میں ان کا متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی شامل ہے۔ اس دورے کا مقصد خطے میں سلامتی، استحکام اور پائیدار ترقی کے حوالے سے باہمی مفادات کو فروغ دینا اور امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنا ہے۔