شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان خلیجی-امریکی سربراہ اجلاس میں اماراتی وفد کی قیادت کے لیے ریاض پہنچ گئے

ریاض، 14 مئی، 2025 (وام)--ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان آج ریاض پہنچے جو
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی نمائندگی کرتے ہوئے خلیجی-امریکی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

ان کی آمد پر ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز اور سعودی حکومت کے سینئر حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔

عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کے ہمراہ وفد میں ابوظہبی ولی عہد کورٹ کے چیئرمین شیخ خلیفہ بن طحنون بن محمد النہیان، سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے سیکرٹری جنرل علی بن حمد الشامسی، ایگزیکٹو افیئرز اتھارٹی کے چیئرمین خلدون خلیفہ المبارک، امریکہ میں امارات کے سفیر یوسف العتیبہ، وزارت خارجہ برائے سیاسی امور کی اسسٹنٹ وزیر لانا زکی نسیبہ، ابوظبی ایگزیکٹو کونسل کے سیکرٹری جنرل سیف سعید غباش، اور ابوظبی میڈیا آفس کی چیئرپرسن مریم عید المہیری شامل ہیں۔

خلیجی-امریکی سربراہ اجلاس آج ریاض میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے قائدین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شریک ہوں گے۔