رأس الخیمہ، 18 مئی، 2025 (وام)--رأس الخیمہ کی سرکاری اور نجی شعبے کی سرکردہ کمپنیاں "میک اٹ ان دی ایمریٹس 2025" میں بھرپور شرکت کے لیے تیار ہیں، جہاں وہ امارات کی تیز رفتار ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع اور مسابقتی برتری کو اجاگر کریں گی۔
چار روزہ اس صنعتی کانفرنس میں رأس الخیمہ اکنامک زون (RAKEZ)، رأس الخیمہ چیمبر، RAK سیرامکس اور جولفار (گلف فارماسوٹیکل انڈسٹریز) سمیت متعدد ادارے شرکت کریں گے۔ اس سال کا موضوع "جدید صنعتیں، تیز تر ترقی" ہے، جس کے تحت صنعت، سرمایہ کاری اور پالیسی سازی کے رہنما مل کر متحدہ عرب امارات کی صنعتی حکمت عملی کو آگے بڑھائیں گے۔
شرکت کرنے والے ادارے امارات کی ہمہ جہت ترقی کو نمایاں کریں گے، جس میں اربوں درہم کی مہمان نوازی کی سرمایہ کاری (جیسے وِن المرجان آئی لینڈ ریزورٹ)، متنوع معیشت (جہاں کوئی ایک شعبہ 27 فیصد سے زیادہ حصہ نہیں رکھتا)، اور ڈیجیٹل معیشت میں RAK ڈیجیٹل ایسیٹس اویسس جیسے منصوبے شامل ہیں۔
اس موقع پر حکومت رأس الخیمہ کے ترجمان نے کہاکہ، "میک اٹ ان دی ایمریٹس" متحدہ عرب امارات کے عالمی صنعتی مرکز بننے کے وژن کا اہم جز ہے اور رأس الخیمہ کے لیے اپنی تیز رفتار ترقی، سرمایہ کاری کی کشش، اور پائیدار معیشت کے وژن کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے۔
رأس الخیمہ اکنامک زون، جو SMEs سے لے کر بڑی مینوفیکچرنگ کمپنیوں تک 30,000 سے زائد کاروباروں کا مرکز ہے، رأس الخیمہ چیمبر کے ساتھ مشترکہ اسٹال پر اپنی سرمایہ کاری کے مواقع، زمین اور گودام کی سہولیات کو پیش کرے گا۔
رأس الخیمہ اکنامک زون کے گروپ سی ای او رامی جلاد "متحدہ عرب امارات کے صنعتی منظرنامے میں ہم آہنگی" کے عنوان سے ایک پینل میں شرکت کریں گے، جہاں ملک کی مختلف صنعتی زونز کے درمیان تعاون، سہولیات، اور سرمایہ کاری کو بڑھانے والی پالیسیوں پر گفتگو ہوگی۔ اس تناظر میں رأس الخیمہ اکنامک زون کے کردار کو "آپریشن 300 ارب" حکمت عملی سے بھی جوڑا جائے گا، جس کا مقصد 2031 تک صنعتی شعبے کا قومی جی ڈی پی میں حصہ 300 ارب درہم تک پہنچانا ہے۔
یہ زون ایک حالیہ معاہدہ بھی پیش کرے گا جس کے تحت THi کمپنی 1.1 ارب درہم کی سرمایہ کاری سے 1,30,000 مربع میٹر پر مشتمل جدید ٹیکنالوجی صنعتی پارک تعمیر کرے گی، جو 2,500 ملازمتیں فراہم کرے گا۔
اسی دوران ‘فیراڈے فیوچر’ کے ساتھ 30 ملین درہم کے معاہدے پر بھی دستخط کیے جائیں گے، جس کے تحت 10,000 مربع میٹر پر محیط لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا، جو 200 ملازمتیں فراہم کرے گا۔
رأس الخیمہ چیمبر مختلف صنعتی شعبوں جیسے مینوفیکچرنگ، بلڈنگ مٹیریل، خوراک، اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرے گا، اور عوامی و نجی شراکت داری کے فروغ اور مقامی مصنوعات کی ترویج پر بھی گفتگو کا اہتمام کرے گا۔
رأس الخیمہ سیرامکس اپنی بیت الخلاء و کچن مصنوعات، نلکیاں، اور ٹیبل ویئر سمیت مختلف مجموعے پیش کرے گا۔ کمپنی کے گروپ سی ای او عبداللہ مسعد ایک پینل گفتگو میں بھی شرکت کریں گے، جس کا موضوع ہوگا: "میڈ ان دی امارات کو عالمی سطح پر کیسے لے جایا جائے"۔
جولفار کے ساتھ ساتھ رأس الخیمہ میں قائم کئی نجی کمپنیاں بھی شرکت کریں گی، جن میں 'RAKNOR' کنکریٹ مصنوعات، گلف سیمنٹ کمپنی، رأس الخیمہ کمپنی برائے وائٹ سیمنٹ و تعمیراتی مواد، اسٹریٹ گروپ، اور اسپیشل کمپوزٹ سلوشنز شامل ہیں۔