ولی عہد دبئی پیر کو سلطنت عمان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

دبئی، 25 مئی، 2025 (وام)--دبئی کے ولی عہد، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیرِ دفاع عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم پیر کو سلطنت عمان کے ایک سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ اس دورے میں اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔

دورے کے دوران، عزت مآب عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق آل سعید سے ملاقات کریں گے، جبکہ اعلیٰ عمانی حکام سے دوطرفہ تعاون کے فروغ اور دونوں برادر ممالک کے مابین طویل المدتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شیخ حمدان کے ہمراہ سفر کرنے والے اعلیٰ شخصیات میں دبئی کے دوسرے نائب حکمران شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم شامل ہیں۔ دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر، دبئی ایئرپورٹس کے چیئرمین، امارات ایئرلائن و گروپ کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو، اور دبئی انٹیگریٹڈ اکنامک زونز اتھارٹی (DIEZ) کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ اسی طرح دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی کی چیئرپرسن شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد آل مکتوم بھی اس سرکاری وفد میں شامل ہوں گی۔

اس اعلیٰ سطحی وفد میں کابینہ امور کے وزیر محمد بن عبداللہ القرقاوی، وزیر ثقافت شیخ سالم بن خالد القاسمی، وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی، وزیر مملکت برائے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور ریموٹ ورک ایپلی کیشنز عمر بن سلطان العلماء، اور وزیر مملکت مریم بنت احمد الحمادی بھی شامل ہوں گے۔

مزید برآں، دبئی چیمبرز کے چیئرمین سلطان بن سعید المنصوری، ایگزیکٹو کونسل دبئی کے سیکریٹری جنرل عبداللہ البسطي، دبئی اسٹیٹ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے صدر لیفٹیننٹ جنرل طلال بلحول الفلاسی، دبئی ڈیپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹورازم کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید المری، اور پورٹس، کسٹمز اینڈ فری زون کارپوریشن کے چیئرمین، ڈی پی ورلڈ کے چیئرمین و سی ای او، اور دبئی انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیّم بھی اس وفد کا حصہ ہوں گے۔