ابوظہبی، 2 جون، 2025 (وام) --متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے جمہوریہ اٹلی کے صدر سرجیو ماتاریلا کو اُن کے ملک کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
اس موقع پر، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان نے بھی اٹلی کے صدر سرجیو ماتاریلا اور وزیر اعظم جورجیا میلونی کومبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔