دبئی، 9 جون، 2025 (وام)--دبئی ساؤتھ پراپرٹیز نے شیخ محمد بن زاید روڈ پر واقع اپنا نیا لگژری رہائشی منصوبہ "ساؤتھ اسکوائر" متعارف کرایا ہے، جو حال ہی میں اعلان کردہ المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کے قریب واقع ہے۔
اس منصوبے کے تحت "ایس فور ٹاور" (S4 Tower) کو لانچ کے فوراً بعد صرف تین گھنٹوں میں مکمل طور پر فروخت کر دیا گیا۔
کمپنی کے مطابق "ساؤتھ اسکوائر" منصوبے میں مجموعی طور پر 550 اپارٹمنٹس شامل ہوں گے، جن کی تکمیل سال 2028 کی چوتھی سہ ماہی میں متوقع ہے۔
اس موقع پر دبئی ساؤتھ پراپرٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، نبیل الکندی نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں کے دوران دبئی ساؤتھ میں رہائشی سہولیات کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی بنیادی وجہ اس علاقے کا مرکزی محل وقوع، جدید انفراسٹرکچر، اور شہر کے دیگر علاقوں کے ساتھ بہترین رابطہ ہے۔ ان کے مطابق "ساؤتھ اسکوائر" اسی رجحان کا تسلسل ہے، جو کشادہ رہائش گاہوں، فلاح و بہبود پر مبنی سہولیات، اور کلیدی شاہراہوں و ایئرپورٹ کے قرب میں بہترین طرزِ زندگی فراہم کرتا ہے۔
مزید برآں، سال 2024 کے دوران دبئی ساؤتھ میں مجموعی رہائشی فروخت کی مالیت 19 ارب درہم سے تجاوز کر گئی، جس کے نتیجے میں یہ علاقہ سرمایہ کاروں کے درمیان تیزی سے مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔