شیخ عبداللہ بن زاید اور بھارتی وزیر خارجہ کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ

ابوظہبی، 16 جون، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ بھارت کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں مشرق وسطیٰ خصوصاً اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی فوجی حملے کے تناظر میں کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعے کے دائرہ کار کو مزید وسیع ہونے سے روکنے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بقایا مسائل کو حل کرنے کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو ترجیح دینا ناگزیر ہے، اور ایسے تمام اقدامات کی حمایت کی جانی چاہیے جو علاقائی و عالمی امن اور سلامتی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں۔