واشنگٹن، 16 جون، 2025 (وام)--امریکہ میں جاری فیفا کلب ورلڈ کپ کے گروپ "بی" کے افتتاحی میچ میں فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین نے ہسپانوی ٹیم اٹلیٹیکو میڈرڈ کو 4-0 سے شکست دے دی۔
یہ میچ متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق پیر کی علی الصبح روز باؤل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس فتح کے بعد پیرس سینٹ جرمین نے ابتدائی تین پوائنٹس حاصل کر کے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ اٹلیٹیکو میڈرڈ کا کھاتہ تاحال نہیں کھل سکا۔
اسی گروپ میں برازیل کے کلب بوٹا فوگو نے سیئٹل ساؤنڈرز کو 2-1 سے شکست دی۔ یہ میچ لومن فیلڈ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، جس میں فتح کے ساتھ بوٹا فوگو نے بھی اپنے پہلے تین پوائنٹس حاصل کر لیے اور گروپ میں پیرس سینٹ جرمین کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا، جب کہ سیئٹل ساؤنڈرز ابھی تک بغیر کسی پوائنٹ کے ہے۔
دوسری جانب، گروپ "اے" میں برازیل کے پامیرس اور پرتگال کے ایف سی پورٹو کے درمیان میچ میٹ لائف اسٹیڈیم میں بغیر کسی گول کے برابر رہا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔