شیخ سعود بن صقر القاسمی سے ایل سلواڈور کے سفیر کی ملاقات

راس الخیمہ، 17 جون، 2025 (وام)--سپریم کونسل کے رکن اور راس الخیمہ کے حکمران، عزت مآب شیخ سعود بن صقر القاسمی نے منگل کے روز اپنے محل، واقعہ صقر بن محمد سٹی، میں جمہوریہ ایل سلواڈور کے متحدہ عرب امارات میں سفیر، معالی گیراردو پیرز فیگیروآ کا استقبال کیا۔

عزت مآب شیخ سعود نے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر فیگیروآ نے عزت مآب حاکم راس الخیمہ کا پُرتپاک خیرمقدم پر شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کے علاقائی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کردار، دوطرفہ تعاون، اور امارت راس الخیمہ میں جاری ہمہ جہتی ترقی کو سراہا۔