واشنگٹن، 18 جون 2025 (وام)--ایڈوبی نے تخلیقی خیالات کی تیاری کے میدان میں اپنی قیادت کو مستحکم کرتے ہوئے ‘ایڈوبی فائر فلائی’ میں بڑی توسیع کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب صارفین فون پر بھی اے آئی کی مدد سے تصاویر اور ویڈیوز تیار و تدوین کر سکیں گے۔
ایڈوبی کے مطابق فائر فلائی کا نیا 'iOS' اور اینڈرائیڈ ایپ صارفین کو کسی بھی مقام سے خیالات کی تلاش، تصاویر اور ویڈیوز کی تخلیق و ایڈیٹنگ کی مکمل آزادی فراہم کرتا ہے۔ فائر فلائی کی ویب اور موبائل ایپلی کیشنز کو ایک خودمختار تجربے کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو ایڈوب تخلیقی کلاؤڈ کے دیگر پروگرامز کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر تخلیقی ورک فلو کو ابتدائی خیال سے لے کر مکمل پیداوار تک مربوط بناتی ہیں۔
فائر فلائی بورڈز، جو اس وقت ویب پر پبلک بیٹا ورژن میں دستیاب ہیں، تخلیقی ٹیموں کے مابین تعاون کے انداز کو یکسر تبدیل کر رہی ہیں۔ ان بورڈز میں ویڈیو کی شمولیت کے ساتھ AI کی بنیاد پر "موڈ بورڈنگ" ممکن ہو گئی ہے، جس سے ماہرین ایک ہی وقت میں مختلف میڈیا فارمیٹس پر باآسانی مل کر کام کر سکتے ہیں۔
ایڈوبی نے اپنے جنریٹیو اے آئی ایکوسسٹم کو مزید وسعت دیتے ہوئے کئی نئے پارٹنرز جیسے آئیڈیوگرام، لوما اے آئی، پیکا اور رن وے، کے ماڈلز کو بھی شامل کیا ہے۔ یہ ماڈلز اوپن اے آئی، گوگل اور بلیک فارسٹ لیبز جیسے موجودہ شراکت داروں کے ماڈلز کے ساتھ ضم کر دیے گئے ہیں، جس سے تخلیق کاروں کو مختلف اسٹائلز اور میڈیا فارمیٹس میں کام کرنے کی بے مثال سہولت حاصل ہو گئی ہے۔
نئے اے آئی ماڈلز کو سب سے پہلے فائر فلائی بورڈز میں متعارف کروایا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ مکمل فائر فلائی ایپ میں بھی دستیاب ہوں گے۔