قومی انسانی حقوق کے ادارے اور عرب چارٹر کمیٹی کا انسانی حقوق کے نفاذ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

ابوظہبی، 23 جون، 2025 (وام)--قومی انسانی حقوق کے ادارے (این ایچ آر آئی) اور عرب چارٹر برائے انسانی حقوق کمیٹی نے عرب چارٹر کے نفاذ کے طریقۂ کار کو مؤثر بنانے اور باہمی تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے این ایچ آر آئی کے چیئرمین مقصود کروس اور عرب چارٹر کمیٹی کے سربراہ، کاؤنسلر محمد سعید الشحی، کی قیادت میں آئے وفد کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آیا۔ ملاقات میں بنیادی حقوق و آزادیوں کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی بہترین طریقوں کو اپنانے اور مشترکہ عملی اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد کو این ایچ آر آئی کے مینڈیٹ، آزادانہ حیثیت اور متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اس کے کلیدی کردار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ گفتگو میں اس پہلو پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ این ایچ آر آئی کے اقدامات بین الاقوامی، علاقائی اور قومی انسانی حقوق کے فریم ورک سے ہم آہنگ ہیں۔