ٹوکارا جزائر جاپان میں زلزلوں کی لہر، ایک ہفتے میں 457 جھٹکے ریکارڈ

ٹوکیو، 2 جولائی، 2025 (وام) --جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق، ٹوکارا جزائر کے قریب جنوبی جاپان میں 25 جون سے اب تک 457 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلوں کا مرکز زیادہ تر توشیما ولیج اور امامی جزائر کے آس پاس کے علاقوں میں رہا۔ ان زلزلوں کی شدت 2 سے 5 میگنیٹیوڈ کے درمیان ریکارڈ کی گئی، جبکہ زیر زمین گہرائی 10 سے 30 کلومیٹر تک رہی۔

ادارے کے مطابق، سب سے شدید جھٹکا بدھ کی صبح ٹوکارا جزائر میں محسوس کیا گیا، تاہم کسی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔