یو اے ای کا ریاست ٹیکساس میں ہلاکت خیز سیلاب پر امریکہ سے اظہارِ افسوس و یکجہتی

ابوظہبی، 6 جولائی (وام)--متحدہ عرب امارات نے امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت، متعدد افراد کے لاپتہ ہونے اور بڑے پیمانے پر نقصانات پر امریکہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں متاثرہ خاندانوں، امریکی عوام اور حکومت سے دلی افسوس اور یکجہتی کا اظہار کرتے کیا گیاہے۔