بلغراد، 17 جولائی، 2025 (وام) --متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان آج جمہوریہ سربیا کے ورکنگ دورے پر بلغراد پہنچے، جہاں اُن کا استقبال جمہوریہ سربیا کے صدر عزت مآب الیگزینڈر وُچچ نے نکولا ٹیسلا ایئرپورٹ پر کیا۔
صدرِ امارات کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی دورے پر موجود ہے، جس میں نائب چیئرمین برائے صدارتی امور شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان، شیخ زاید بن محمد بن زاید النہیان، اور صدر کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن تحنون النہیان شامل ہیں۔
وفد میں مزید شامل شخصیات میں سیکریٹری جنرل، سپریم کونسل برائے قومی سلامتی علی بن حماد الشامسی، وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر، وزیر مملکت شیخ شخبوت بن نہیان النہیان، صدر کے مشیر برائے اسٹریٹجک تحقیق و جدید ٹیکنالوجی امور فیصل عبدالعزیز البنائی، چیئرمین، صدر کے دفتر برائے اسٹریٹجک امور اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس ڈاکٹر احمد مبارک علی المزروعی، سیاسی امور کی معاون وزیر خارجہ لانا زکی نسیبہ، چیئرمین، ایگزیکٹو افیئرز اتھارٹی خلدون خلیفہ المبارک، اور متحدہ عرب امارات کے سفیر برائے سربیا احمد حاتم المنہالی شامل ہیں۔
مزید برآں، چیئرمین، ایگل ہلز بورڈ آف ڈائریکٹرز محمد العبار اور متعدد دیگر سینئر حکام بھی وفد کا حصہ ہیں۔