یو اے ای کی غزہ میں چرچ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

ابوظہبی، 19 جولائی، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں "ہولی فیملی چرچ" کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

اماراتی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں اس حملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ شہریوں، مقدس مقامات اور سویلین اداروں کو نشانہ بنانا کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تنازع کے دوران ان مقامات کی حرمت اور تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔