خور فکان میں معمولی شدت کا زلزلہ

خور فکان، 5 اگست 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات (NCM) کے تحت نیشنل سیسمک نیٹ ورککے مطابق، خور فکان میں منگل کی شب 2.0 شدت کا معمولی زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کا وقت رات 8 بج کر 35 منٹ (یو اے ای وقت) بتایا گیا ہے۔