السیلہ، ابوظہبی، 8 اگست، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹروولوجی (NCM) کے نیشنل سیسمک نیٹ ورک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ السیلہ کے علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب 3.5 شدت کا ایک معمولی نوعیت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارے کے مطابق یہ جھٹکے 8 اگست 2025 کو رات 12 بج کر 3 منٹ پر (یو اے ای مقامی وقت کے مطابق) محسوس کیے گئے، تاہم اس کا دائرہ محدود رہا اور جھٹکوں کی شدت انتہائی ہلکی تھی۔
میٹروولوجی سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، اور نہ ہی اس سے روزمرہ زندگی پر کوئی نمایاں اثر پڑا۔