ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں امارات کی عالمی برتری، پائیدار ترقی اور معاشی مسابقت پر توجہ

ابوظہبی، 10 اگست 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے، جس میں پائیدار ترقی اور معاشی مسابقت کے لیے ڈیجیٹل جدت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ سروے 2024 کے ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر انڈیکس میں امارات نے دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اسپیڈ ٹیسٹ گلوبل انڈیکس میں موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں بھی اپنی سرفہرست حیثیت برقرار رکھی۔

سال 2024 میں اماراتی حکومت نے 17 کروڑ 37 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل لین دین مکمل کیے، جن سے 5 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ صارفین نے 1,419 ڈیجیٹل سروسز تک رسائی حاصل کی۔ اسی برس یو اے ای نے گورنمنٹ اے آئی ریڈینیس انڈیکس 2024 میں بھی خطے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے حوالے سے ماہرین نے بھی امارات کی کوششوں کو سراہا۔ انفوبپ کی مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے اسٹریٹجک کلائنٹ ٹیم کی ڈائریکٹر، رشا عبدو، اور اسپرنکلر کے مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے لیے گروپ نائب صدر، امجد السباغ نے یو اے ای کی عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینے والی ڈیجیٹل خدمات اور جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی حکمتِ عملی کو قابلِ تحسین قرار دیاہے۔