الجزائر میں مسافر بس حادثہ، امارات کی جانب سے اظہارِ یکجہتی اور تعزیت

ابوظہبی، 17 اگست، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے عوامی جمہوریہ الجزائر کے دارالحکومت الجزائر شہر میں ہونے والے افسوسناک بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں پر متاثرہ خاندانوں اور الجزائری عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، اس اندوہناک سانحے پر الجزائر کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ بیان میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی شامل ہے۔