ابوظہبی، 23 اگست، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اتوار، 24 اگست کو جمہوریہ انگولا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
اس دورے کے دوران امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور انگولا کے صدر ژواؤ مانویل لورینسو کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے، جس میں بالخصوص ترقیاتی منصوبوں، اقتصادی شراکت داری اور باہمی مفادات کو تقویت دینے پر زور دیا جائے گا۔
دونوں رہنما اس موقع پر ایسے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے جن کے ذریعے دونوں اقوام کے درمیان ترقی و خوشحالی کے نئے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔