غزہ، 27 اگست، 2025 (وام)--طبی ذرائع کی اطلاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید دس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اس طرح بھوک سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 313 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 119 بچے بھی شامل ہیں۔